12 جنوری 2015 - 15:35
ایران اور ماسکو کے باہمی تعلقات میں توسیع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ماسکو کے باہمی تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ماسکو کے باہمی تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے دن تہران میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف سے ملاقات کے دوران ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور ان مذاکرات میں روس کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے جامع راہ حل تک رسائي کے سلسلے میں ماسکو کے سرگرم کردار کو اہم قرار دیا۔ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے زیادہ سے زیادہ باہمی سیاسی مشاورت اور اہم علاقائي اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات میں ماسکو کے ذمےدارانہ کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور تہران کے دوستانہ اور قریبی تعلقات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے فوری حل کے لۓ موجود صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ ریابکوف نے علاقائي اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ  تعاون پر روس کی مکمل آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲